Author Topic: اسلامک مشن یونیورسٹی برائے خواتین گلشن اقبال کراچی میں 26 مارچ کومحفل نعت منعقد  (Read 1395 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامک مشن یونیورسٹی برائے خواتین گلشن اقبال کراچی میں 26 مارچ کومحفل نعت منعقد ہوگی
   
کراچی (جنگ نیوز) تاجدار مدینہ کے حضور نذرانہ درودوسلام پیش کرنے کیلئے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ) کے زیراہتمام محفل نعت، اسلامک مشن یونیورسٹی برائے خواتین 2/5 سردار علی صابری روڈ گلشن اقبال میں جمعرات 26 مارچ کو ٹھیک 4-30 بجے شام وفاقی مشیر مذہبی امور، اوقاف وحج صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہو گی جبکہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد گوندل مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس محفل میں نعت و درودوسلام میں ممتاز نئے اور سینئر نعت خواں شرکت کریں گے۔ ارشد صابری چیئرمین میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (روزنامہ جنگ کراچی) سے مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 2629558 اور موبائل 0334-3150510 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"