PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 05, 2019, 01:22:57 PM

Title: لاہورویمن یونیورسٹی میں ایبرو آرٹ کا مظاہرہ
Post by: sb on September 05, 2019, 01:22:57 PM
لاہورویمن یونیورسٹی میں ایبرو آرٹ کا مظاہرہ
لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سطح آب پر بنائے جانے والے ترکی کے ایبرو آرٹ کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ترک کلچرل سنٹر لاہور کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا ، ترک سفارتکار اولاش ایرتش ڈاکٹر فلیحہ کاظمی،ڈاکٹر ثمینہ نسیم، رجسٹرار عظمیٰ بتول، پروفیسر بشریٰ خان، ڈاکٹر فرح خان اور سنیئر اساتذہ نے شرکت کی۔ ترک کلچرل سنٹر اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے فارسی اور فائن آرٹس کے شعبوں کے اشتراک سے ایبرو آرٹ پر دو روزہ ورکشاپ بھی شروع کی گئی ہے جس کیلئے ترکی سے ایبرو آرٹسٹ ہولیا اوشان لاہور پہنچی ہیں ۔ ورکشاپ میں طالبات کو اس فن کی تربیت دی جائے گی۔
[/size][/right]
 حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور 05 ستمبر2019ء کو شائع