Author Topic: ایجوکیٹرز کا آج بنی گالہ میں دھرنا،ٹیچرز یونین کی حمایت  (Read 247 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایجوکیٹرز کا آج بنی گالہ میں دھرنا،ٹیچرز یونین کی حمایت
 لاہور: پنجاب حکومت سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرر ہی ہے ۔سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کور کمیٹی کے آج 19دسمبر کو وزیر اعظم ہاؤس بنی گالہ اسلام آباد کے سامنے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھر پور شمولیت کرینگے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چودھری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہرو دیگر نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر مشروط ریگولرائزیشن کیلئے بھجوائی گئی سمری منظور نہیں ہو سکی اور اب پبلک سروس کمیشن سے انٹرویو پاس کرنے کا کہا جا رہا ہے، سابق حکومت نے یہ کالا قانون بنا کر11ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کا مستقبل تاریک کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ ہے فی الفور ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پنجا ب حکومت کوحکم دیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"