PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 27, 2020, 02:32:00 PM

Title: مریم نواز میڈیکل سٹوڈنٹس کی آواز بن گئیں
Post by: sb on November 27, 2020, 02:32:00 PM

مریم نواز میڈیکل سٹوڈنٹس کی آواز بن گئیں
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلباء کے تحفظات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟ 29 نومبر کو میڈیکل ٹیسٹ لینے پر اصرار سے طالب علم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اپنے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟29 نومبر کو میڈیکل ٹیسٹ لینے پر اصرار سے طالب علم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ طالب علموں کے خدشات ہیں کہ وہ خود اپنے والدین اور گھر والوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کا باعث نہ بن جائیں۔ طالب علموں کو خوف ہے کہ ان کی وجہ سے ان کے گھر والے، عمر رسیدہ اور بیمار والدین متاثر ہوسکتے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، اپوزیشن جلسوں پر شور مچایا جارہا ہے لیکن حکومت یہ ٹیسٹ لینے پر مصر ہے، یہ تضاد کیوں؟ میڈیکل کے طالب علم اپنا قصور پوچھ رہے ہیں کہ 29 نومبر کو ہی انہیں ٹیسٹ پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 نومبر 2020 کو شائع ہوئی