Author Topic: سیپ سسٹم ، جامعہ زکریا بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی:پروفیسر طارق انصار ی  (Read 561 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سیپ سسٹم ، جامعہ زکریا بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی:پروفیسر طارق انصار ی
ملتان: ریکارڈ میں تبدیلی کر کے کرپشن کرنے والوں کی درحقیقت آج موت کا دن ہے ،یہ بات وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصار ی نے یونیورسٹی میں سیپ (SAP)سسٹم کےنفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ اس وقت 290کالجز کا الحاق ہے جو ہمارا یہ پروگرام نہ صرف ان اداروں کے ریکارڈ کو آن لائن کردے گا بلکہ یونیورسٹی کی تدریس اور تحقیق میں بھی اس کے ذریعے پیش رفت ہوگی کیونکہ آج ہم اپنے اس سسٹم کے باعث دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہے ،ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ میری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اس نظام کوایسے نصب کیا ہے کہ اب ڈیٹا میں تخفیف کرنا ناممکن ہے ، سی ای اوایکسیلنس اینڈ ڈلیورسجاد مصطفیٰ نے کہاکہ جامعہ زکریا پاکستان میں پبلک سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں مذکورہ جدید سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ10 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"