PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: AKBAR on October 29, 2018, 01:54:22 PM

Title: طلباء ایکشن کمیٹی کا بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مظاہرہ
Post by: AKBAR on October 29, 2018, 01:54:22 PM
طلباء ایکشن کمیٹی کا بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مظاہرہ

کوئٹہ: طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر منگل11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا تمام طلباء ‘نوجوانوں اور وطن دوست افراد سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی شخصی آمریت سے یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول تباہ ہو چکا ہے وائس چانسلر کے خفیہ اہلکار نہ صرف خوف وہراس کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے بلکہ کلاسزمیں اساتذہ کا کاجینا دوبھر کردیا گیا ہے
سینکڑوں طلباء وطالبات کو ڈراپ آؤٹ کر کے ان کے مستقبل کو تباہ کردیا گیا ہے
ونیورسٹی کے پالیسی ساز اداروں کو غیر موثر کر دیا گیا ہے اور من پسند افراد کو ان اداروں میں بیٹھا کر غلط فیصلے کئے جاتے ہیں
بیان میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی