Author Topic: تحریری امتحانات دیتے وقت درج ذیل نكات كو ذہن میں ركھیں ۔  (Read 9182 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male


تحریری امتحانات دیتے وقت درج ذیل نكات كو ذہن میں ركھیں ۔

١   سوالات كے جوابات ہمیشہ دی گئی ہدایات كے مطابق دیں مثلاًایك سوال كے شروع میں لكھا ہوتا كہ نیچے دیے گئے جوابات میں سے صیح جواب كا نمبر اپنی كاپی میں لكھیں تو ایسی صورت میں پہلے سوال كا نمبر اگر وہ پہلے سے آپ كی جوابی كاپی میں نہیں لكھا ہوا تو اور اس كے سامنے درست جواب كا نمبر عام طور پر انگریزی حروف تہجی كے ابتدائی حروف كی شكل میں ہوتا ہے یہ نہ كیجئے كہ سوال كا نمبر لكھ كر آگے صیح جواب كا نمبر لكھنے كی بجائے صیح جواب تحریر كریں ۔

٢   جن سوالات كے جوابات صرف ہاں یا نہیں كی شكل میں لكھنے ہوں وہاں صرف ہاں یا نہیں لكھنے كی وجہ ہرگز نہ لكھیں مثلاًآپ سے ایك سوال كیا جاتا ہے كہ اسلام آباد پاكستان كا سب سے بڑا شہر ہے جواب میں صرف لفظ نہیں لكھیں یہ نہ لكھیں ٫٫نہیں پاكستان كا سب سے بڑا شہر كراچی ہے٬٬۔

٣   چونكہ ان تحریری امتحانات میں وقت كا اہم كردار ہوتا ہے لہذا پہلے مرحلے میں صرف ان سوالات كے جواب تحریر كرتے جائیں جو آپ كو بالكل یاد ہیں ۔ان سوالات كو نظر انداز كرتے جائیں جن كے جوابات كے لیے آپ كو ذہن پر زور ڈالنا پڑے ۔جب پہلے مرحلے كے بعد وقت بچ جائے تو پھر ایسے سوالات كے جواب تحریر كرنے شروع كردیں جو آپ پہلے مرحلے میں آ پ كی سمجھ میں آگئے ہیں ۔ایسے سوالات كے جوابات تحریر نہ كریں جن كے بارے میں آپ شك میں مبتلا ہوں ۔اس سے ایك طرف تو آپ كا وقت ضائع ہوگا اور دوسری طرف یہ بھی ہوسكتا ہے كہ امتحان لینے والوں نے یہ طریقہ اپنایا ہو كہ صیح جوابات كے تو پورے نمبر دیے جائیں ۔لیكن غلط جواب كے نمبر كسی خاص تناسب سے كاٹ لیے جائیں ۔اگر امتحان لینے والوں كا طریقہ یہ تو آپ كو جوابات لكھنے میں بہت محتاط ہونا چاہیے كبھی بندی یا انداز ے سے جواب مت تحریر كریں كیونكہ جواب غلط ہونے كی صورت میں آپ كو دوہرے نقصان سے دو چار ہونا پڑے گا ۔یعنی ایك طرف تو آپ نے مذكورہ سوال كاجواب لكھنے میں اپنے چند قیمتی سیكنڈ ضائع كیے ہیں جن كے دوران آپ كسی ایسے سوال كا جواب تحریر كرسكتے تھے جس كا جواب آپ كو معلوم تھا اور دوسری طرف غلط جواب كی وجہ سے آپ كے حاصل كردہ نمبروں میں مزید كمی واقع ہوگئی ۔

تحریری امتحانت كی تیاری كے لیے ماركیٹ میں اچھی كتب دستیاب ہیں جن میں نہ صرف بے شمار سوال و جواب موجود ہوتے ہیں بلكہ كسی مخصوص امتحان كے لیے لكھی گئی كتب میں سولات كی نوعیت اور انہیں حل كرنے كے طریق كار كے بارے میں قیمتی معلومات مل جاتی ہے ۔اگر آپ كسی ملازمت كے لئے تحریری امتحان دینے والے ہیں تو ضروری ہے كہ پہلے اس امتحان سے متعلق كسی كتاب كا مطالعہ كرلیا جائے۔

پاكستان آرمی ائیر فورس اور نیوی میں بھرتی ہونے كمیشن حاصل كرنے كے بارے میں اچھی كتب ماركیٹ میں دستیاب ہیں ۔اسی طرح سول كمیشن اور مقابلے كے دیگر امتحانات كی تیاری كے لیے بھی ماركیٹ سے كتب مل سكتی ہیں