Author Topic: طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی آگاہی مہم  (Read 668 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Awareness campaign to prevent students from traveling on rooftops
طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 20 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کر دیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو ناصر خان اور انکی ٹیم نے رنگ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے
 سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں کئی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن ٹو نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا
جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی نہ کرائیں کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی
اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔