PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => GU DI KHAH => Topic started by: sb on June 26, 2020, 02:57:39 PM

Title: گومل یونیورسٹی کا پروفیسر ملازمت سے فارغ
Post by: sb on June 26, 2020, 02:57:39 PM

گومل یونیورسٹی کا پروفیسر ملازمت سے فارغ
پشاور:گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے جنسی اسیکنڈل میں ملوث پروفیسر کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کے خلاف طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ملے تھے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

پروفیسر صلاح الدین نے الزامات عائد ہونے پر استعفیٰ دیا تھا ، وہ اسلامک اسٹڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر پروفیسر تھے۔
حوالہ: جنگ نیوز پشاور مورخہ 26 جون 2020ء