Author Topic: صوابی یونیورسٹی کو دنیا کی جدید درسگاہوں کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ  (Read 465 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

صوابی  یونیورسٹی کو دنیا کی جدید درسگاہوں کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ، پروفیسر مکرم شاہ
انٹرویو: گلزار محمد خان
پشاور: صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ نے کہا ہے کہ صوابی یونیورسٹی کو دنیا کی جدید تعلیمی درگاہوں کیساتھ منسلک کرنے کیلئے یونیورسٹی میں ’’ اسمارٹ کلاس رومز‘‘ کے اجرا اور یونیورسٹی کے نئے کیمپس کو ’’ وائی فائے 6‘‘ ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
جس کے ذریعے دنیا بھر سے پروفیسرز اور ماہرین صوابی یونیورسٹی کے طلبا کو آن لائن سائنس اورجدید علوم پر لیکچر دیں گے جبکہ صوابی یونیورسٹی کے پروفیسرز کے لیکچرز بھی دنیا بھر میں آن لائن دیکھے جاسکیں گے، یونیورسٹی میں ایڈمشن سے لیکر ڈگری کے حصول تک تمام نظام کو کمپوٹرائز کیا جارہا ہے،
صوابی یونیورسٹی پاکستان کی پہلی اور چین کے بعد ایشیا کی دوسری ’’فارماسوٹیکل سائنسز یورنیورسٹی‘‘ ہوگی جس میں فارماکالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، انوائرمنٹل سائنسز ، بیسک میڈیکل سائنسز ، ٹیکسا کالوجی ،ڈیپارٹمنٹ اف فارما سوٹیکس، بائیو انفارمیٹکس اور ٹاکسی کالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز’’ جنگ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مکرم شاہ نے کہاکہ صوابی یونیورسٹی میں 5ہزار سے زائد طلبا بی ایس،ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ اب تک6ایم فل اور5 پی ایچ ڈی کے طلبا اپنی پڑھائی مکمل کرچکے ہیں،
انہوں نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یورنیورسٹیوں کے فنڈز میں کٹوتی کے باوجود صوابی یونیورسٹی کی مالی پوزیشن مستحکم ہے بلکہ یورنیورسٹی نے کورونا وبا کے پیش نظر طلبا اور والدین پر بوجھ کم کرنے کیلئے اپنے پروگرامز میں سالانہ10فیصد اضافہ بھی نہیں کیا ، پروفیسر ڈاکٹر سید محمدمکرم شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اب صوابی یونیورسٹی کو تمباکو سیس کی مد میں باقاعدگی کیساتھ سالانہ شیئرز مل رہے ہیں بلکہ ہم پن بجلی منافع شیئرز کے حصول کےلئے بھی کوشاں ہیں،
 انہوں نے کہاکہ صوابی یونیورسٹی کے طلبا کو مختلف قسم کے سکالرشپ دئیے جا رہے ہیں صرف وزیر اعظم کے’’ احساس پروگرام‘‘ سے 300 طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں، سکالر شپ کی مد میں طلبا کو سمسٹر چارجز، رہائش اور جیب خرچ تک دیا جارہا ہے،
 اس کے علاوہ طلبا کو میرٹ بیس اور غریب طلبا کو نیڈ بیس سکالرشپ بھی فراہم کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے بجٹ میں ریسرچ کےلئے خطیر رقم کی گئی ہے، بی ایس طلبا کو 10ہزار، ایم فل کو30ہزار اور پی ایچ ڈی کے طلبا کو60ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔