Author Topic: ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 91سے 110ارب کر دیا‘ وفاقی وزیر تعلیم  (Read 1247 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 91سے 110ارب کر دیا‘ وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110ارب روپے کر دیا ہے۔
 وہ پیر کے روز نیشنل کالج آف آرٹس میں آرٹ اینڈ کرافٹ کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال اعلی تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کی تھی۔ رانا تنویر حسین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی جدید ٹیکنالوجی اپنانے اور معیاری گریجویٹس تیار کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں کمرشل ازم کی بجائے معیار پر توجہ دیں۔
 حکومت یونیورسٹیوں کو مزید مالی فوائد دیگی تاکہ مستقبل میں نتائج پیدا کریں۔ سنگل نیشنل کریکولم کا مطلب تعلیمی معیار کو کم کرنا نہیں‘
 تاہم رہنما اصولوں پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ایس این سی کو رول بیک کیا جا رہا ہے‘ تعلیم کو عالمی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے اس کو زنجیروں میں جکڑا نہیں جا سکتا۔
پروفیسر مرتضیٰ جعفری نے بریفنگ دی اور این سی اے فیکلٹی کا تعارف کروایا۔