PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FBISE Islamabad => Topic started by: AKBAR on December 22, 2021, 11:37:43 AM

Title: فیڈرل بورڈ کے نویں، دسویں امتحانات کے نتائج
Post by: AKBAR on December 22, 2021, 11:37:43 AM

فیڈرل بورڈ کے نویں، دسویں امتحانات کے نتائج
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) پارٹ ون و پارٹ ٹو(دوسرے سالانہ امتحانات 2021) کے نتائج کا اعلان کر دیا، پارٹ ون (نویں جماعت) میں مجموعی طور پر 16252 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 15852 کامیاب قرار پائے، کامیابی کی مجموعی اوسط 99.87 فیصد رہی،
پارٹ ٹو (دسویں ) کے امتحانات میں 2771طلبا و طالبات نے حصہ لیا ، 2500کامیاب ہوئے ، کامیابی کی شرح 96.71 فیصد رہی۔ کنٹرولر امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر بشیر خان یو سفزئی کے مطابق امتحانات کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں،
امیداوار 5050پر موبائل ایس ایم ایس کے زریعے بھی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں غیر قانونی ذرائع کے استعمال کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔
نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سال میں دو بار امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا جو کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بچوں کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے سپیشل امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا۔2023 تک ہم کمپیوٹر بیسڈ امتحان لینے کی کوشش کریں گے۔