Author Topic: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا ہفتہ طلبہ،مقابلہ اردو تقریر کا انعقاد  (Read 877 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا ہفتہ طلبہ،مقابلہ اردو تقریر کا انعقاد
کراچی:بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیراہتمام جاری ہفتہ طلبہ 2019 بین المدارس مقابلہ جات میں تیسرے روز بدھ کو مقابلہ اردو تقریر منعقد ہوا۔ جس کاعنوان تھا ’’وطن عزیز اور طلبہ کا جذبہ اور صلاحیتیں‘‘بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز اور طلبہ پر یہ موضوع نہایت خوبصورت ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا کو محنت کرنے پر زور دیا جبکہ مہمانان خصوصی میں پروفیسر برکت علی حیدری چیئرمین انٹرمیڈیٹ سیکنڈری بورڈ میرپور خاص، ڈاکٹر محمد میمن چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد اور ڈاکٹر احمد علی بروہی چیئرمین انٹرمیڈیٹ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔ حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ کا اس پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 12 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"