Author Topic: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاتھارٹیز کو کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کردی  (Read 382 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاتھارٹیز کو کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کردی
لاہور:  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاتھارٹیز کو کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کردی، کلاس رومز کے کھڑکیاں دروازے بند پائے گئے تو متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاتھارٹیز کو کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کردی، سکول کے اوقات کار میں طلباء کو کھلی فضاء میں کچھ وقت کیلئے چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔طلباء کورونا وائرس سے بچاو  کے لئے آپس میں معاشرتی فاصلہ لازمی قائم رکھیں۔

جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون لانے کا فیصلہ
سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ طلباء چہل قدمی کے دوران ماسک پہنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی،احکامات پر عملدرآمد کرانا سکول ہیڈز ذمہ داری ہوگی۔ یاد رہے کہ مذکورہ احکامات کراچی کےپرائیویٹ سکول میں بچے کی ہلاکت کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، مذکورہ کمیٹیاں محکمہ صحت پنجاب کے کرونا بارے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ کمیٹی ایلیمنٹری سکولوں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کی ذمہ دار ہونگی۔
کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر عبداللہ فیصل ہونگے۔ممبران میں ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب ، ڈی ای او ایلمنٹری کوثر پروین ، پرنسپل شازیہ انیس ، ڈی ایم ای او پیف محمد منشی شامل ہونگے۔مذکورہ کمیٹی پبلک اور پرائیوٹ دونوں سکولوں کا معائنہ کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"