Author Topic: پاکستانی طالبعلم چینی دیہی علاقوں میں غربت کیخلاف مہم سے متاثر  (Read 285 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پاکستانی طالبعلم چینی دیہی علاقوں میں غربت کیخلاف مہم سے متاثر
 اسلام آ باد : چین کے چونگ چینگ یوتھ فلم پروجیکٹ 2020 میں شریک ایک پاکستانی طالب علم چین کے دیہی علاقوں میں غربت کے خلاف موثر مہم سے متاثر ہوا۔ گوا در پرو کے مطابق لی کو چونگ چینگ میں شپنگ گائوں ، ہینگی ٹوجیہ ٹائون شپ پر ایک دستاویزی فلم بنانے کا موقع ملا۔ اس نے لانگ ژاونگ نامی ایک نوجوان کی زندگی پر ڈاوکومنٹری بنا ئی جس نے شہر میں نوکری ترک کردی اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے گھر واپس آگیا۔جب بات دیہی علاقوں کی ہو تو پاکستانی طالب علم کلیم اسامہ جس کا چینی نام لی ہاو ہے کی نظر دیہی علاقوں پر ہمیشہ ہی پسماندگی کے مترادف ر ہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں زیادہ تر لوگ جہاں اس کی پرورش ہوئی ہے وہ \"دیسی افراد\" کے لیبل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور بڑے شہروں میں رہنا چاہتے ہیں۔لی پاکستان سے آیا ہے اور اس وقت چین کی چونگ میونسپلٹی کی سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے ۔ جب لی نے لانگ سے کامیابی کا راز پوچھا تو ، لانگ بس مسکرا کر بو لا ، \"سخت محنت\"۔ لانگ ایک غریب خاندان سے ہے ، لیکن اسے اس پر کبھی شرم نہیں آتی تھی۔ اس کا پختہ یقین ہے کہ جہاں مشکلات ہیں ، وہاں راستے بھی موجود ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"