Author Topic: جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث کورونا وائرس سے انتقال کر گئے  (Read 295 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث کورونا وائرس سے انتقال کر گئے
لاہور: 24 جون ممتاز ماہرِ تعلیم ،جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ ،ممتاز ماہرِ تعلیم اور شعبہ صحافت کا ایک بڑا نام ڈاکٹر مغیث الدین شیخ اپنے خالق حقیقی سےجا ملے، مرحوم چند دن پہلےکورونا وائرس میں مبتلا ہوئےتھے اور لاہور کےایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی عمر68برس تھی، ان کے ہزاروں شاگرد اس وقت ملک اور بیرون ملک مختلف میڈیا ہاؤسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے آئیوا یونیورسٹی امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، "میڈیا اور خارجہ پالیسی کا باہمی تعلق" ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع تھا،انہیں صدارتی ایوارڈ "اعزاز فضیلت "سے بھی نوازا گیا ۔

ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
حوالہ: جنگ لاہور مورخہ 24 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"