Author Topic: بی ڈی ایس اورفائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کردیاگیا  (Read 422 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ڈی ایس اورفائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کردیاگیا
کراچی : نتائج کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے حسن یعقوب ولد احمد یعقوب سیٹ نمبر197017 نے 647 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ماہین اسلم بنت محمد اسلم سیٹ نمبر 197078 نے 618 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ارم نعیم بنت محمد نعیم سیٹ نمبر 197047 نے 607 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 115 طلبہ شریک ہوئے، 79 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 36 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 68.70 فیصد رہا۔ بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی بشریٰ انیس بنت محمد انیس سیٹ نمبر 198047 نے 762 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ سکینہ قائد بنت قائد جوہر عابدہ بھائی سیٹ نمبر 198095 نے 755 نمبرز کے ساتھ دوسری اور چھایا بنت ونود کمار سیٹ نمبر 198048 نے 737 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 08 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"