Author Topic: جامعہ کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس شروع  (Read 579 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس شروع
جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے زیراہتمام دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان انفارمیشن سائنس اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب (آج) ہفتہ کو صبح 9:30 بجے انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
کراچی : شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرخالدمحمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ چیئرمین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس پروفیسر ڈاکٹرعطاالرحمن مہمان خصوصی اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی مہمان اعزازی ہوں گی۔ چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی ڈاکٹرصادق علی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ آئی ای ای ای کراچی سیکشن کے پروفیسر ڈاکٹربھوانی شنکر خطاب کریں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 08 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"