PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => PEC => Topic started by: sb on February 10, 2020, 02:49:28 PM

Title: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔
Post by: sb on February 10, 2020, 02:49:28 PM

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔
فیصل آباد:امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افراد اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے امتحانی مراکز کا سرپرائز وزٹ کیا۔ پابندی کے باوجود گورنمنٹ صابریہ سراجیہ سنت پورہ اور گورنمنٹ گرلز سکول شیخاں والا میں نگران عملہ سے موبائل برآمد ہوا۔ دونوں سکولوں کے سربراہو ں اور نگران عملہ ظہیر صدیق اور ناصرہ کوثر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ کا بھی وزٹ کیا گیا۔ پرنسپل رائو اقبال نے نگران عملہ سے پیپر شروع ہونے سے پہلے ہی موبائل ضبط کرلئے تھے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ  10 فروری، 2020ء کو شائع ہوئی