Author Topic: لاڑکانہ : انٹر میڈیکل و انجینئرنگ کے نتائج، 10430 امیدوار کامیابBISE  (Read 3088 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


لاڑکانہ : انٹر میڈیکل و انجینئرنگ کے نتائج، 10430 امیدوار کامیابBISE
   
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے انٹر پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔کنٹرولر امتحانات رشید احمد کھوسو کے مطابق انٹر پری میڈیکل گروپ میں نوہزار سات طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے چھ ہزار نو سو اکہتر نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک ہزار چھ سو ستائیس طلباء اور طالبات فیل ہوگئے۔انٹر پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ ہائر سیکینڈری اسکول کے ساجد علی نے 940 نمبرلے کر پہلی ،زیبسٹ لاڑکانہ کے سیرت اصغر نے 939نمبر لے کر دوسری اور زیبسٹ لاڑکانہ کے احسن بشیر نے 938 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طالبات میں اسٹریتھ مور اسکول لاڑکانہ کی چینا حیدر نے پہلی ،گورنمنٹ ہائرسیکینڈری اسکول وگن کی دو طالبات فوزیہ اور نیلوفر نے دوسری اور سندھ سائنس کالج لاڑکانہ کی امبرین فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر پری انجینئرنگ گروپ میں 3459 طلباء اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 2598 کامیاب اور647فیل قرار دئیے گئے۔انٹر پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے پرنس علی رضا اور گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کے منیش نے پہلی ، پبلک اسکول لاڑکانہ کے وسیم احمد نے دوسری اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے انوار علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اوسط 77.39 اور پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اوسط 75.10فیصد رہا۔




شکریہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔