Author Topic: دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ  (Read 2113 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1
دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ
« on: January 09, 2009, 05:46:54 PM »


دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ

اپیل کمپیوٹر کے مالک سٹیو جابز نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ،’میک بک ایئر‘ متعارف کروایا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی موٹائی قریباً دو سینٹی میٹر ہے اور اس کی نقاب کشائی سان فرانسسکو میں ہوئی۔ یہ لیپ ٹاپ ایک لفافے میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

سٹیو جابز کا کہنا ہے کہ یہ انجینئرنگ کا حیرت انگیز کارنامہ ہے۔ایپل نے چِپ بنانے والی کمپنی اِنٹیل کے ساتھ مل کر اس لیپ ٹاپ کے لیے خصوصی طور پر مختصر پراسیسر تیار کروایا ہے۔

کمپیوٹر کا حجم کم رکھنے کے لیے اس میں سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈرائیو نہیں لگائی گئی۔ یہ مکمل طور ایک وائرلیس مشین ہے اور یہ تقریباً دو ہفتے میں بازار میں آجائے گا۔ برطانیہ میں اس کی قیمت بارہ سو پونڈ جبکہ امریکہ میں اٹھارہ سو ڈالر ہوگی۔

اس کمپیوٹر میں میں اسّی گیگا بائٹ کی ہارڈ ڈسک لگے گی جبکہ تقریباً ایک ہزار ڈالر خرچ کرکے چونسٹھ گیگا بائٹ کی سالڈ سٹیٹ ہارڈ ڈرائیو بھی لگائی جا سکے گی۔

یہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر مارکیٹ میں سونی، ڈیل اور ایسوس جیسی کمپنیوں کی پورٹیبل مشینوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ یہ تمام کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور زیادہ موبائل لیپ ٹاپ بنا رہی ہیں جنہیں ’سب نوٹ بک‘ کا نام دیا گیا ہے۔



شکریہ
 http://www.bbc.com/urdu/

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں