Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن: پرنسٹن انسٹیٹیوٹ لاہور کیمپس بند کرنے کا حکم  (Read 1848 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
ہائر ایجوکیشن کمیشن: پرنسٹن انسٹیٹیوٹ لاہور کیمپس بند کرنے کا حکم
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پرنسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کو نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں قائم کیمپس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایکریڈیشن نے پرنسٹن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایم اے جان کو کہا ہے کہ ان کا کیمپس نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں قائم ہے۔ سابقہ قانون کے مطابق پپمسٹ کو لاہور میں اپنے کیمپس قائم کرنے کیلئے جامعہ پنجاب اور صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب سے اجازت لینا چاہئے لہٰذا پمسٹ لاہور کا کیمپس بند کردیا جائے یا صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب اور جامعہ پنجاب سے کیمپس کھولنے کی باقاعدہ اجازت لی جائے۔ دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرنسٹن انسٹیٹیوٹ نے اپنا نام تبدیل کرکے پریمیئر انسٹیٹیوٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس اور صوبائی محکمہ تعلیم میں اپنی درخواست بھی جمع کرادی ہے تاہم صوبائی محکمہ تعلیم نے کیمپس کو نام کی تبدیلی اسٹاک ہولڈرز کی اجازت سے مشروط کردی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پرنسٹن کے نام سے دو اداروں کو چارٹر دیدیا گیا تھا


شکریہ جنگ