Author Topic: سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل  (Read 366 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، جس کے بعد اسکول لگنے کے وقت میں پندرہ منٹ سے پون گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے۔اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔

روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کےاوقات کار بھی تبدیل کردئے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق 24 تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔خیال رہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی۔