PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 10, 2019, 01:53:13 PM

Title: میٹرک ضمنی نتائج کااعلان ،کامیابی کا تناسب 56.53 فیصد رہا
Post by: sb on November 10, 2019, 01:53:13 PM

میٹرک ضمنی نتائج کااعلان ،کامیابی کا تناسب 56.53 فیصد رہا
18244میں سے 10313 امیدوار کامیاب،قواعدوضوابط پر عمل کیا:کنٹرولرامتحانات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سپلیمنٹری 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 18 ہزار 244 اُمیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں 10 ہزار 313 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 56.53 فیصد رہا۔ سائنس گروپ بوائز میں 61 سو 97 اُمیدوار شامل ہوئے جن میں سے 31 سو 32 اُمیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 50.54 فیصد رہی۔ سائنس گروپ گرلز میں 32 سو 3 اُمیدوار شریک ہوئے جن میں 21 سو 20 اُمیدوار کامیاب قرار پائے جن کی کامیابی کا تناسب 66.19 فیصد رہا۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طارق محمود اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ امتحانات کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک تمام قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنایا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد 10 نومبر2019ء کو شائع