PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on March 31, 2019, 02:01:42 PM

Title: وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کا شعبہ سیاسیات کا دورہ
Post by: sb on March 31, 2019, 02:01:42 PM
وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کا شعبہ سیاسیات کا دورہ, فیکلٹی ارکان سے ملاقات
پشاور: وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے شعبہ سیاسیات کا دورہ کیا، وہاں کے امور جائزہ لیا اور فیکلٹی ارکان سے ملاقات کی، چیئرمین پروفیسر عبدالرئوف نے انہیں سٹریٹک پلان اور درکار سہولت پر یفنگ دی۔ وائس چانسلر نے شعبہ کی جانب سے بہت جلد اکیڈیمک کونسل سے بی ایس پولیٹکس و پارلیمنٹری سٹڈیز کے نصاب کو پیش کرنے ،
سٹریجک پلان کے تحت نئے اور مجوزہ بی ایس کورس پبلک پالیسی و گورننس کو دو سال بعد متعارف کرانے ، 2004سے لوکل گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ کو از سر نو بحال کرنے کی کوششوں کو سراہا اور بڑھتے ہوئے طلباء وطالبات کو کھپانے کیلئے نئی متبادل کلاسز اور سہولتیں فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ لائبریری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی کتابوں کی فراہمی کے لئے تجاویز طلب کیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 31 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی