Author Topic: پشاور کے شعبہ فارسی میں مشاعرے کا انعقاد  (Read 493 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  پشاور کے شعبہ فارسی میں مشاعرے کا انعقاد
پشاور: پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے طلبہ کے مابین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پشاور میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران عباس فاموری نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فارسی زبان کی
 اہمیت کو جاگر کرتے ہوئے کہا کہ 700 سال تک برصغیر میں فارسی زبان کو رسمی حیثیت حاصل رہی اور اپنی کھوئی ہوئی شناخت کے دوبارہ حصول کیلئے فارسی سیکھنا اشد ضروری ہے۔ برصغیر کے اکثر نامی گرامی شعراء کا کلام فارسی میں ہے۔
 اس سلسلے میں طلبہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت کو حاصل کرنے کیلئے فارسی زبان سیکھیں پشاور میں خانہ فرہنگ ایران فارسی زبان کی تدریس کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران عباس فاموری نے تقریب کے آخر میں برتری حاصل کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"