Author Topic: ناصر احمد نے فارماکولوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی  (Read 310 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سکالر ناصر احمد نے مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئےفارماکولوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی
 تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے۔ڈاکٹر ناصر احمد کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے انسٹی ٹیوٹ ٓف بیسک میڈیکل سائنسزکے شعبہ فارماکولوجی سے فارماکوجینومکس میں پی ایچ ڈی کا حقدار قرار دیا گیا۔
دفاعی تقریب میں بیرونی اور اندرونی ممتحنین کے علاوہ ان کے سپروائزر، شریکسپروائزر، یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور،فیکلٹی اور ایم فل وپی ایچ ڈی سکالرز بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر ناصر احمد نے ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی (تمغہ امتیاز) ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیماٹالوجی اور پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب کے ڈائریکٹر کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی،
پروجیکٹ کی مشترکہ نگرانی ڈاکٹر سمیع سراج ڈائریکٹر کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز اور پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل چیئرمین میڈیکل آنکولوجی ایچ ایم سی نے کی۔