Author Topic: روس، اسکول میں فائرنگ، طلبا اور اساتذہ سمیت بارہ ہلاک  (Read 735 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

روس، اسکول میں فائرنگ، طلبا اور اساتذہ سمیت  بارہ ہلاک
روس کے شہر کازان کے ایک اسکول میں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعے میں بچوں اور ایک استاد سمیت 12افراد ہلاک ہو گئے ۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 7بچے ،دو نوجوان بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایک 19 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
صدر ولادیمیر پوتن نے حملہ آور کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
تاتارستان کے صدر رستم مننی خانوف نے اس حملے کو ’تباہی‘ اور ’سانحے‘ سے تعبیر کیا ہے۔صدر پیوٹن نے گن کنٹرول قانون پر نظر ثانی کا بھی عندیہ دیا ہے ،وزیراعظم میخائل مشوستن نے واقعے کو انتہائی غمزدہ قرار دیا ، جس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا وہ روس کے دارالحکومت ماسکو سے 820 کلومیٹر دور ہے اور یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک اس حملے کے پس پردہ مقاصد سے آگاہی نہیں مل سکی ہے۔ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملہ آور دو تھے جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے تاہم بعد میں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مشتبہ حملہ آور اکیلا تھا۔
مسٹر مننی خانوف نے کہا کہ ʼدہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ 19 سال کا ہے اور ہتھیار رکھنے کا رجسٹرڈ اہل ہے۔