Author Topic: سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات شروع، معائنہ ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا 1  (Read 2409 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات شروع، معائنہ ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ  کیا 17 کیسزنقل کے پکڑے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر/ بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر پری انجینئرنگ‘ پری میڈیکل‘ ہوم اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس کے سالانہ امتحانات منگل سے شروع ہوگئے۔ اس موقع پر مختلف نگراں کمیٹیوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر نقل کرتے ہوئے 117 کیسز پکڑے جبکہ ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم نے جس میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی‘ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر رفیق صدیقی‘ سیکریٹری بورڈ پروفیسر حیدر علی نوین اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات لیاقت علی شامل تھے‘ نے مختلف کالجوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ مختلف ٹیموں کی اجتماعی رپورٹ کے مطابق یہ امتحانات نہایت اچھے ماحول میں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے دن گیارہویں کلاس کا پہلا پرچہ ہوگا جو نئے طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ پری انجینئرنگ کیلئے یہ پرچہ ریاضی اور پری میڈیکل کیلئے زولوجی کا ہوگا۔ زولوجی کا پرچہ دو گھنٹے اور ریاضی کا تین گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔سکھر ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ پہلے دن مورو کے امتحانی مرکز پر تعلیمی بورڈ کی ٹیم نے دورے میں تیس ایسے جعلی امیدواروں کی امتحانی کاپیاں اپنے قبضے میں لیں جو کسی دوسرے کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔ تاہم جونہی سکھر تعلیمی بورڈ کی ٹیم مورو سے سکھر کیلئے روانہ ہوئی تو نامعلوم افراد ان سے زبردستی کاپیاں چھین کر فرار ہوگئے۔ میرپور خاص ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانات کے پہلے روز ویجیلنس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارکر 50 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ عبدالعلیم خانزادہ نے بھی سینٹرز کا دورہ کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ امتحانات میں 31 ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ خیرپور میں انٹر کے امتحانات شروع ہوگئے۔ ضلع ناظم خیرپور پیر نیاز حسین شاہ جیلانی نے امتحانات میں نقل کو روکنے کیلئے دفعہ 144 لگاکر غیر متعلقہ افراد کی امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔ بدین تعلیمی بورڈ حیدرآباد ہائر سیکنڈری کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانات میں بدین کے 12 امتحانی مراکز میں 4 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔ امتحان کے پہلے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نوشہرو فیروز انٹر کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔ ٹنڈوالہ یار ضلع ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے انٹر سال اول و دوم کے امتحانات میں ضلع بھر کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"