Author Topic: اسکولوں میں قائم اسٹیشنری فروخت کرنے کیلئے طلبا پردباؤ  (Read 268 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسکولوں میں قائم اسٹیشنری فروخت کرنے کیلئے طلبا پردباؤ
 کراچی :اسٹیشنری سے کاپیاں نہ خریدنے پر طلبا کو فائنل ٹرم کے امتحانات نہ لینے کی دھمکیاں،محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی لوٹ مار پر مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے

شہر کے بعض نجی اسکولوں کی جانب سے اسکولوں میں قائم اسٹیشنری فروخت کرنے کے لئے طلبا و طالبات پر نئی کاپیاں خریدنے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ،اسکولوں سے فائنل ٹرم کے لئے کاپیاں نہ خریدنے پر فائنل ٹرم کے امتحانات نہیں لئے جانے کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی لوٹ مار پر مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز دی جارہی ہیں ، اس کے برعکس نجی اسکولوں کی جانب سے لوٹ مار کے نئے طریقے ایجاد کرکے چند نجی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند اسکول طلبہ و طالبات سے فائنل ٹرم کے لیے نئی کاپیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ طلبا و طالبات کی آدھی آدھی کاپیاں خالی پڑی ہیں ان اسکولوں میں بڑے بڑے نامور اسکول شامل ہیں۔ یاد رہے کہ26 نومبر کو بند ہونے والے سندھ کے تمام تعلیمی ادارے حکومت کی پالیسیوں کے تحت آن لائن کلاسز کے ذریعے اسٹوڈنٹس کو فائنل ٹرم مکمل کروا رہے ہیں۔ اسکول مافیا کی جانب سے نئی کاپیوں کے مطالبے سے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے آن لائن کلاسزلینے پرانٹرنیٹ کنکشن کے علاوہ اسمارٹ فون یا مناسب رفتار کے کمپیوٹر ہر گھر کی ضرورت بن گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 12 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"