Author Topic: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا جائزہ اجلاس  (Read 434 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا جائزہ اجلاس
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں یونیورسٹی کی رینکنگ اور برانڈنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وژن پلان ، یونیورسٹی رینکنگ اینڈ برانڈنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سحر نور،ڈین فیکلٹی آف میکینکل انجینئرنگ، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر مصبا ح اللہ ٹریژرراوردیگر سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔
ڈاکٹر نصرومن اللہ ڈائریکٹر اوریک اور ڈاکٹر افتخار ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے یونیورسٹی پریذینٹیشن دی اور پیش رفت سے وائس چانسلر آگاہ کیااور کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ کے لئے ویبومیٹرکس کو بہتر کرنا ہوگا ویبومیٹرکس یونیورسٹی کی آن لائن موجودگی اور شفافیت اور طلباء کی اعلیٰ سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور جدت کے ذریعے انجینئرنگ یونیورسٹی کو دنیا کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹیوں میں شامل کرانا اولین ترجیح ہے۔