Author Topic: انٹرن اساتذہ کیلئے خوشخبری  (Read 254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
انٹرن اساتذہ کیلئے خوشخبری
« on: June 19, 2020, 02:17:57 PM »

انٹرن اساتذہ کیلئے خوشخبری
لاہور: سرکاری کالجوں میں تعینات کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں میں کٹوتی روک دی گئی، محکمہ ہائرایجوکیشن نے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفاتر کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ بھرتی کیے گئے تھے، سات مہینوں کے لیے بھرتی ہونے والے ان اساتذہ کی ایک مہینےکی تنخواہ پر کٹوتیاں کردی گئیں، جس پر سی ٹی آئیز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے باعث مارچ میں کالجوں کی بندش کے باعث ایک مہینے کی تنخواہ کی کٹوتی کی گئی تھی، کالجوں کی بندش کے باعث متعدد کالج ٹیچرز انٹرن کوایک مہینے کی تنخواہیں واپس کرنےکےاحکامات جاری کیےگئےتھے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق کالج ٹیچرز انٹرن کو معاہدے کے تحت سات مہینوں کی مکمل تنخواہیں ادا ہوں گی۔ محکمہ ہائرایجوکیشن نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی کالج ٹیچر انٹرن سے تنخواہ کی مد میں ادا شدہ رقم کی واپسی کا تقاضا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پیف کے تحت پرائیویٹ سکولوں کے 21 لاکھ طلباء کو مفت کتابوں کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔ پیف نے پرائیویٹ سکولوں کو مفت کتابوں کی ترسیل کیلئے صوبے بھر میں باون مقامات مختص کیے ہیں۔ لاہور کے 276 پرائیویٹ سکولز کے 72 ہزار طلباء میں دو لاکھ کتابیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

پیف سکولوں کونصابی کتب مرحلہ وار تقسیم کی جائیں گی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 55 لاکھ نصابی کتب مفت دی جائیں گی۔ اس سال پیف سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے سکولوں کو نصابی کتب فراہم کررہا ہے۔ متعلقہ عملے کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کی روشنی میں جلد از جلد کتابوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پیف حکام نے نصابی کتب کی تقسیم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو کتابوں کی فراہمی ایک ہفتے میں مکمل کرلی جائے گی۔ 
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ 19 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"