لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات , مجلس ترقی ادب کامحفل مشاعرہ
لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں مجلس ترقی ادب محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔
صدارت کالم نگار شاعر حسن نثار نے کی ۔ شعرا میں شعیب بن عزیز، امجد اسلام امجد، عباس تابش، نذیر قیصر، ڈاکٹر اختر شمار، ڈاکٹر شفیق احمد خان، باقر علی شاہ، ڈاکٹر صغرا صدف، واحد میر، ڈاکٹر فوزیہ تبّسم، علی طالب، اجمل سراج، عقیل عباس جعفری، عنبرین حسیب عنبر،
سلیم شہزاد،راشد، یامین ملک، افضل خان، احمد عطا اللہ، اسحاق وردگ، عدنان بیگ، ندیم بھابھہ، راول حسین خالد ندیم مستانی، صابر رضا، عرفان مرتضیٰ، شاہدما کلی
اور تہذیب حافی نے شرکت کی۔ مشاعرے میں وزیر جنگلات سبطین خان اور قیصرامین بٹ اور قیصر بریار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔