سرکاری سکول میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے پانچویں کا بچہ زخمی
ملتان: سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، زخمی کر دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق مظفر آباد پولیس کو موضع بچ کے رہائشی محمد حسین نے 15پر اطلاع دی کہ میرا بیٹا گیارہ سالہ علی حسن جو کہ پانچویں کلاس میں پڑھتاہے
گزشتہ شب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بچ پھاٹک گیاتو ٹیچر فرحان بخاری نے سبق یاد نہ کرنے پر وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سوٹیوں کے وار کرکے چہرے کو لہولہان کردیا جس کی مرہم پٹی کروائی گئی،اطلاع پاکر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے