PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on January 28, 2009, 09:58:12 AM

Title: کے داخلوں میں ضابطگیوں پر PHD اور MS سندھ ٹیچرز فورم کا جامعہ کراچی میں
Post by: AKBAR on January 28, 2009, 09:58:12 AM

 
سندھ  ٹیچرز فورم کا جامعہ کراچی میں MS اورPHD کے داخلوں میں  ضابطگیوں پر اظہار تشویش

کالج اساتذہ کو اسٹڈی لیو سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،سندھ  ٹیچرز فورم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیچرز فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین پروفیسر غفور احمد مدنی ، پروفیسر محمد ندیم، پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر زوبیہ باسط اور دیگر نے جامعہ کراچی میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ کو ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے جامعہ کے اساتذہ کی طرح اسٹڈی لیو سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور داخلہ فیس میں بھی رعایت دی جائے۔

شکریہ جنگ