Author Topic: لیکچرار ایسو سی ایشن صوبہ سرحد نے کنٹریکٹ لیکچرارز کے مستقل کرنے کا خیر مقدم  (Read 1654 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

لیکچرار ایسو سی ایشن صوبہ سرحد نے کنٹریکٹ لیکچرارز کے مستقل کرنے کا خیر مقدم
کنٹریکٹ لیکچرار کو مستقل کرنا صوبائی حکومت کا احسن اقدام ہے ، گوہر علی

تخت بھائی(نمائندہ اوصاف)آل کنٹریکٹ لیکچرار ایسو سی ایشن صوبہ سرحد نے کنٹریکٹ لیکچرارز کے مستقل کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے صوبائی حکومت کا علم دوست اقدام قرار دے کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تخت بھائی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر گوہر علی جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان جائنٹ سیکرٹری سید میاں حسن جان اور فنانس سیکرٹری نصیر الحق نے کہا کہ 700 کنٹریکٹ لیکچرارز کو مستقل کرنے کا اعلان کرکے ملازمین میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ تاریخی اور علم دوست ہے جس سے اساتذہ پوری محنت اور دلجمعی کے ساتھ خدمات سر انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور ، پی پی کے پارلمیمانی لیڈر عبدالاکبر خان ، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں اور وزیر اعلیٰ سرحد کی ذاتی دلچسپی سے700 خاندانوں کا دیرینہ مطالبہ حل ہوا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مذکورہ فیصلے پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
شکریہ اوصاف