Author Topic: صاف ستھری جامعہ  (Read 2708 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
صاف ستھری جامعہ
« on: May 11, 2008, 01:12:17 PM »

صاف ستھری جامعہ
   
جامعہ کراچی میں صفائی کی ناقص صورت حال ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔میری انتظامیہ اور طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ہم گندگی کے نقصانات سے آگاہ ہونے کے باوجود کچرا کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے باہر پھینک دیتے ہیں۔اس لیے کینٹین اور گارڈن میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا نظر آتا ہے۔ جب کہ ہم جانتے ہیں کہ”صفائی نصف ایمان ہے“ لیکن تعجب یہ ہے کہ ہم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود صفائی کے بنیادی اصولوں سے نابلد ہیں۔ جامعہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہمیں خود صفائی کا خیال کرنا ہو گا اور دوسروں کو اس طرف راغب کرنا ہوگا۔ میری جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ جامعہ میں گندگی پھیلانے پر پابندی عائد کرے تاکہ ہم اپنی جامعہ کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔
(مہر النساء۔ کراچی)


شکریہ روزنامہ جنگ