PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => HEC => Topic started by: AKBAR on January 21, 2021, 10:16:09 AM

Title: بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا
Post by: AKBAR on January 21, 2021, 10:16:09 AM
The two-year bachelor's degree was renamed the associate's degree

بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا
اسلام آباد:چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ملک بھر میں نئی ہائیر ایجوکیشن پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔

 بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا، پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم، بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جا سکے گا۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکایت کی تھی کہ ڈگری کی ویلیو میں اضافہ ہونا چاہیے۔

 کافی لوگوں کو ڈگری حاصل کرنے کے بعد دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم اور انڈسٹری میں مس میچ ہے۔انڈر گریجویٹ ڈگری میں پریکٹیکل نالج کی کمی کی شکایت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل کمپی ٹینسی کو ڈگری میں شامل کر دیا ہے ، انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9 ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دیدی ہے ، انڈر گریجویٹ کیلئے ایکسٹرا کریکولر اور انٹرپنیورشپ شامل کیا ہے۔

 چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ڈگری کیساتھ پریکٹیکل ورک کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا ہے۔