Author Topic: تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی میں صوبہ سرحد کو پختونخواہ کہنے کی منظوری  (Read 1708 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی میں صوبہ سرحد کو پختونخواہ کہنے کی منظوری
   
کراچی (محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی (آئی بی سی سی) نے سرکاری طور پر صوبہ سرحد کو پختوانخواہ کہنے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت آئی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں سرحد کے تعلیمی بورڈز کو صوبہ پختوانخواہ کے تعلیمی بورڈز کہا جائے گا، گزشتہ ہفتے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے چیئرمین اور ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین پروفیسر حمایت اللہ کی زیرصدارت آئی بی سی سی کے اجلاس میں یہ بحث شدت سے جاری رہی کہ ملک کے آئین میں تبدیلی کئے بغیر کسی صوبے کے نام کو تبدیل کرکے سرکاری سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جب انہیں صوبہ سرحد کہا گیا تو انہوں نے پختونخواہ کہلوانے کی ضد کی تاہم اجلاس میں موجود اراکین قانونی نکات کا حوالہ دیکر یہ کہتے رہے کہ جب تک دستورمیں طے شدہ اصول کے تحت ترمیم نہیں ہوتی سرکاری سطح پر سرحد کو پختونخواہ نہیں کہا جا سکتا، مگر اپنے صوبے کے ساتھیوں کے اصرار پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے رولنگ دیدی کہ آئندہ آئی بی سی سی کی کارروائی میں صوبہ سرحد کی بجائے پختونخواہ لکھا اور بولا جائے گا اس کے بعد اس صوبے کو تبدیل شدہ نام ہی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبہ سرحد کی صوبائی اسمبلی یہ کہنے کی اجازت دے چکی ہے اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں اس کی توثیق بھی کی ہے تاہم آئینی ماہرین ابھی تک اس تبدیلی کیلئے آئین میں ترمیم کو ضروری قرار دے رہے ہیں۔


شکریہ جنگ

Offline Dr. MAS

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 29
  • My Points +0/-0
Irrespective of the fact that whether does the law has the provision or not, Why not to wait for federal govt notification.