Author Topic: طالبعلم کا امتحان میں بیٹھنا ممنوع،نئی شرط عائد  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
طالبعلم کا امتحان میں بیٹھنا ممنوع،نئی شرط عائد
لاہور:سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم لازمی کردیا گیا، سکول سربراہان کو" سیس" پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی کرنا لازمی ہوگا، ب فارم کے اندارج کے بغیر کسی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلے  کے لئے ب فارم لازمی کردیا گیا۔سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج کرنا بھی لازمی ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ب فارم کے اندراج کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔سکول سربراہان سیس پر تمام بچوں کے ب فارم کا اندارج کریں گے۔سکول سربراہان کو بچوں کے ب فارم کے اندراج کے لئے31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر متعلقہ سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
قبل ازیں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 69 فیصد جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا تھا جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا،ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو جعلی انرولمنٹ کرنے سے روک دیا تھا، تمام سکول سربراہان بچوں کے داخلوں سے قبل والدین سے (ب) فارم لازمی وصول کریں گے۔مراسلہ میں مزید کہا گیاتھا کہ ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر شکایات کے ازالہ کے لئےڈی پی آئی سکینڈری کی سربراہی میں سیل قائم کردیا، تمام اضلاع کے اساتذہ بذریعہ ای میل، درخواست اورٹیلی فون سے بھی اپنی شکایت درج کراسکیں گے۔بیشتر سکولوں میں رولز کےخلاف اساتذہ کے تبادلے کردیئےگئے۔
 اساتذہ شکایت  کے لئےڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری رانا عبدالقیوم سے رابطہ کرسکیں گے۔اساتذہ آن لائن اور مینول طریقہ سے ڈی پی آئی سکینڈری کو درخواست جمع کراسکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری تبادلوں کے حوالے سے اساتذہ کی شکایات پر حتمی فیصلہ کریں گے۔تمام ڈسٹرکٹ کے اساتذہ ڈائریکٹر ایڈمن سکینڈری کےای میل ایڈریس پر الیکٹرانک میل بھیج سکیں گے۔شکایت کے لئےموبائل نمبر یا لینڈ لائن پر بھی رابطہ ممکن ہوسکے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"