Author Topic: سپیشل انٹر امتحان ہفتہ سے شروع  (Read 285 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سپیشل انٹر امتحان ہفتہ سے شروع
« on: October 07, 2020, 11:27:00 AM »

سپیشل انٹر امتحان ہفتہ سے شروع
 راولپنڈی :پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ 2020ء 10اکتوبر (ہفتہ) سے شروع ہو رہا ہے

جس میں 12299امیدوار شریک ہوں گے، اس کیلئے 66امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔ ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس اُن کے ادارہ جات کے لاگ اِن پر اَپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جو اپنا \\\'ب فارم\\\' نمبر درج کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے ادارہ جات سے وصول کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"