Author Topic: لاہورھائر ایجوکیشن کا 15جولائی سے ای ٹرانسفارمرسسٹم متعارف کروانے کافیصلہ  (Read 420 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 لاہورھائر ایجوکیشن کا 15جولائی سے ای ٹرانسفارمرسسٹم متعارف کروانے کافیصلہ
لاہور: وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یکم جون سے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اساتذہ کے تبادلوں پر مکمل پابندی ہے۔ 15جولائی سے ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جسکے بعد اساتذہ گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے تبادلہ کیلئے درخواست دے سکیں گے۔تبادلوں کے عوض افسران کے جانب سے رشوت طلب کرنے سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا
کہ تبادلوں پر پابندی رشوت اور سفارش کی حوصلہ شکنی کے لئے لگائی گئی ہے۔ اگر تبادلوں کے عوض کسی افسر کے خلاف رشوت لینے کے شواہد فراہم کئے گئے تو سخت کارروائی کریں گے۔ کرپشن سے چھٹکارہ پانے کے لئے محکمہ میں ڈیٹا کمپیوٹر آئز ڈکر رہے ہیں جس سے تبادلوں کے معاملات میں افسران کے اجارہ داری کا خاتمہ ہو گا۔ تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ سابقہ حکومتوں نے سفارش اور رشوت کے کلچر کو فروغ دیا جس نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی

[/size]

If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"