Author Topic: خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں معاہدہ  (Read 313 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں معاہدہ

خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاء الحق، ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر سید ناصر شاہ، ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر رحمان اور ڈائریکٹر اوریک کے ایم یو ڈاکٹر زوہیب خان نے دستخط کئے۔
ڈائریکٹر آئی ایچ پی ای اینڈ آر ڈاکٹر بریخنہ جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر ذیشان کبریابھی اس موقع پر موجود تھے۔وائس چانسلر نے کے سی ڈی میں اوریک سب آفس کا افتتاح کیا۔
ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ ڈاکٹر بشیر رحمان نےاورڈین پروفیسر ناصر شاہ نے کہا کہ ایم او یو ریسرچ کلچر کو تقویت ملے گی اور طلباء اور فیکلٹی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اظہار خیال کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔
 وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ کے ایم یو خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی تحقیق اور ترقی کے شعبےاور کے سی ڈی جرنل کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گی۔