Author Topic: طالبات کو ہراساں کرنے پر کراچی یونیورسٹی سےدو افراد گرفتار  (Read 382 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Karachi University 2 man arrested for harassing female students

طلبہ و طالبات کو ہراساں کرنے پر کراچی یونیورسٹی سےدو افراد گرفتار
کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کو دھمکانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی ویڈیوز بناکر دھمکاتے تھے، ملزمان نے متعدد طلبہ و طالبات کو ہراساں بھی کیا۔

عمران ریاض نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان سے ملنے والے موبائل کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان میں یونیورسٹی کے پروفیسر کا ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔