PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Sukkur Board => Topic started by: sb on May 16, 2009, 08:58:34 AM

Title: میر پور خاص میں ویجیلنس ٹیم کے چھاپے نقل کرنے والے متعدد طلباءپکڑے گئے
Post by: sb on May 16, 2009, 08:58:34 AM

میر پور خاص میں ویجیلنس ٹیم کے چھاپے نقل کرنے والے متعدد طلباءپکڑے گئے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین انجینئر عبدالعلیم خانزادہ راجپوت نے ویجیلنس ٹیم کے اراکین کے ہمراہ ضلع میرپورخاص کے امتحانی مراکز جھڈو اور ٹنڈوکولاچی کا دورہ کیا اور ان مراکز پر متعدد طلباءوطالبات کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور بڑی تعداد میں نقل کا مواداور موبائل فونز ضبط کرلیے اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے ٹنڈوکولاچی کے امتحانی مرکز میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر کمرہ امتحان کے ایک نگراں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جبکہ ناظم امتحانات پروفیسر رحیم بخش شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد کے امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے مقررکردہ ویجیلنس ٹیموں کے اراکین نے ضلع سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپار کر اور میرپورخاص کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس موقع پر ویجیلنس ٹیم کے ارکان نے معائنہ کے دوران 2جعلی امیدوار جوکہ اصل امیدواروںکی جگہ پیپر دے رہے تھے اور طلباءوطالبات کو کاپی کرتے ہوئے موقع پر پکڑا اور ان کے کیسز متعلقہ ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔
      شکریہ جسارت