Author Topic: لاہور:علما سے مشاورت کے بعد نصاب تشکیل ملک میں بیس ہزار مدارس ہیں  (Read 1146 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور:علما سے مشاورت کے بعد نصاب تشکیل ملک میں بیس ہزار مدارس ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ جلد خوشخبری سنیں گے۔ پاکستانی قوم میں1965ءوالا جذبہ موجود ہے اور قوم متحد ہے‘ ملک میں20ہزار مدارس ہیں علما سے مشاورت کے بعد نصاب تشکیل دیا جائے گا‘ شر پسند مسلمان اور پاکستانی بن جائیں ‘ ہمیں اپنی فوج اور آئی ایس آئی پر فخر ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سروسزاسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آج قوم متحد ہے اور بچہ بچہ کہتا ہے کہ طالبان اور شرپسندوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شرپسندوں سے امن کی خاطر مذاکرات ہرکوشش کی لیکن انہوں نے ہمارے پر امن مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھا لیکن اب ہر قیمت پر حکومتی رٹ بحال کی جائے گی اور رٹ کو چیلنج کرنے والوں کس کو ی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں طالبان سے کہتا ہوں کہ وہ ملک چھوڑ دیں ورنہ انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج ، آئی ایس آئی اور دیگر اداروں پر فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں20ہزار مدارس ہیں جس کے لیے مدرسہ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے اور علما کے مشوروں سے ان کا نصاب بھی بنایا جائے گا انہیں ختم نہیں کریں گے بلکہ ریگولائز کریں گے اور اچھے مدرسے باقی رہیں گے اسلام ہمارا مذہب ہے لیکن ہمیں وہ اسلام نہیں چاہیے جس میں شرپسندوں نے خودکشی کو حلال قرار دیا ہے۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"