Author Topic: پاکستان میں کیمبرج امتحانات شروع، بھارت، بنگلہ دیش میں نہیں ہونگے  (Read 691 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان میں کیمبرج امتحانات شروع، بھارت، بنگلہ دیش میں نہیں ہونگے
 پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات کا آغاز کل (پیر سے) ہورہا ہے تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش میں کیمبرج امتحان نہیں ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق کیمبرج نے حکومت پاکستان سے کہا تھا کہ امتحان نہ لینا چاہیں تو مطلع کردیں تاہم وفاقی وزرات تعلیم نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل کے تحت پاکستان میں پہلے مرحلے میں A لیول امتحانات کا آغاز 26اپریل پیر سے ہوگا جو 11جون تک جاری رہیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں O لیول امتحانات کا آغاز 10 مئی سے ہوگا اور یہ بھی 11جون تک جاری رہیں گے۔

O لیول امتحانات کے نتائج کا اعلان 12اگست جب کہ A لیول کے نتائج کا اعلان 10اگست کو کیا جائے گا۔

اے لیول میں 35ہزار ، او لیول میں 55ہزار طلبہ امتحان دیں گے جن کیلئے 100سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 23کراچی میں اور 11اسلام آباد راولپنڈی، 5پشاور میں ایک بلوچستان کوئٹہ میں 13؍ لاہور میں اور باقی پنجاب کے دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔

کیمبرج کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر جنوبی ایشیا کے 2؍ بڑے ملکوں بھارت اور بنگلہ دیش بنگلہ میں او اور اے لیول امتحانات نہیں لئے جائیں گے وہاں طلبہ کو نمبرز اسکول/ کلاس اسسمنٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کیمبرج نے 17اپریل تک مدت مقرر کر رکھی تھی کہ اگر حکومت کورونا کے باعث امتحان نہ لینا چاہے تو مطلع کردے تاہم پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں یہ امتحانات برٹش کونسل کی زیرنگرانی لئے جائیں گے جس کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

ماسک کے بغیر طلبہ کو امتحانی مراکز آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کے درمیان 2میٹر کا فاصلہ ہوگا۔ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا ہوں گے۔