Author Topic: پنجاب یونیورسٹی میں طلباءوطالبات میں ڈگریاں تقسیم  (Read 547 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی میں طلباءوطالبات میں ڈگریاں تقسیم
لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ایم اے پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز اور ڈپلومیسی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز سیشن 2017-19کے فارغ التحصیل طلباؤ طالبات کے لئے الرازی ہال میں تقریب تقسیم اسناد ہوئی ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، ڈاکٹر شبیر خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں تقریباً66طلباؤ طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاویدنے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ارم خالد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات نے کئی معروف سیاستدان پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42مورخہ  12 فروی، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"