Author Topic: نظم و ضبط  (Read 4328 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
نظم و ضبط
« on: December 06, 2007, 12:58:34 PM »
نظم و ضبط

1   كالج كے طلبا كا فرض ہے كہ وہ كالج كے اندر نظم و ضبط برقرار ركھیں اور تمام قواعد و ضوابط كی پابندی كریں جو اپراسپكٹس میں درج ہیں اور وقتاً فوقتاً پرنسپل كی طرف سے جاری ہوتے رہتے ہیں۔

2   طلبا كسی قسم كی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں، نہ كسی تخریبی كارروائی میں شامل ہوں اور نہ ہی دوسرے طلبا كو اس قسم كی كارروائیوں كی ترغیب دیں۔ ایسا كرنے والے كے خلاف سخت انضباطی كارروائی ہو گی۔

3   كالج كی حدود میں سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیائ لانا یا استعمال كرنا سخت منع ہیں۔

4   ہر طالب علم كا فرض ہے كہ وہ كالج كی حدود میں شائستگی كا مظاہرہ كرے۔

5   كالج كے در و دیوار پر كسی قسم كا پوسٹ لگانے یا كچھ لكھنے كی سختی سے ممانعت ہے۔

6   كالج كی مختلف تنصیبات﴿بجلی كی تاریں، سوئچ بورڈ، پنكھے وغیرہ﴾ اور كمروں كے فرنیچر، دروازے، كھڑكیاں اور سائنس اپریٹس وغیرہ كو نقصان پہنچانے والے طلبا كے خلاف تادیبی كارروائی كی جائے گی۔

7   كالج حدود میں ہر طالب علم اپنا شناختی كارڈ اپنے پاس ركھے۔ كسی وقت بھی چیكنگ ہو سكتی ہے جس طالب علم كے پاس كارڈ نہیں ہو گا، اس كو كالج كی حدود سے باہر نكالا جا سكتا ہے۔

8   كالج میں ایك انضباطی بورڈ قائم ہے جو مذكورہ ہر قسم كے قواعد و ضوابط كے نفاذ كا ذمہ دار ہے ان قواعد و ضوابط كی خلاف ورزی كرنے والے طالب علم كا معاملہ بورڈ كے سامنے پیش ہو گا جسے سزا دینے كا حق حاصل ہے۔

9   سنگین صورت حال میں انضباطی بورڈ كی سفارش، مذكورہ قواعد و ضوابط كی خلاف ورزی یا اس قسم كے دیگر امور میں معاملہ كالج كونسل كے سامنے پیش ہو گا جس كا فیصلہ حتمی اور آخری ہو گا۔

10   كسی طالب علم كو كالج كی حدود میں اسلحہ ركھنے كی اجازت نہیں خواہ اس كے پاس اس كا باقاعدہ لائسنس ہی كیوں نہ ہو۔ خلاف ورزی كرنے والا سخت سزا كا مستوجب ہو گا۔

11   غیر متعلقہ افراد كا كالج كی حدود میں داخلہ قطعاً ممنوع ہے۔ خلاف ورزی كی صورت میں كالج انتظامیہ كے پاس تادیبی كارروائی كرنے كا حق محفوظ ہے۔