PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 22, 2020, 03:35:03 PM

Title: خواتین اساتذہ کاتعلیمی اداروں کی متوقع بندش کیخلاف مظاہرہ
Post by: sb on November 22, 2020, 03:35:03 PM

خواتین اساتذہ کاتعلیمی اداروں کی متوقع بندش کیخلاف مظاہرہ
 راولپنڈی : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ویمن ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر تعلیمی اداروں کی متوقع بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت سکینہ تاج صدر ویمن ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے کی۔ مظاہر ے میں سینکڑوں خواتین اساتذہ اور سکول مالکان نے شرکت کی۔ سکینہ تاج نے اپنے خطاب میں کہا ہم تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔وزیراعظم پاکستان نوٹس لیں اور تعلیمی اداروں کو بند ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا بند کرنا ہے تو سیاسی اجتماعات، ریسٹورنٹس، پبلک پارکس، جلسے اور جلوسوں کو بند کریں۔ان کا کہنا تھا بچے تعلیمی اداروں میں گلی محلوں کی نسبت زیادہ محفوظ ہیں۔حکومت تعلیمی سرگرمیاں کو معطل نہ کرے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی